موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

Mar 07, 2024 | 20:34:PM
موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پہلاروزہ 11 مارچ کو ہو گا‘‘