بھارتی چوری کرنے میں ماہر نکلے، پاکستانی گلوگار کا ایک اور گانا کاپی کرلیا 

Mar 07, 2023 | 10:08:AM
پاکستانی گانوں کی نقل کے لئے مشہور بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے اب ایک اور گانا چوری کرلیا، مزے کی بات تو یہ ہے ان کی یہ چوری ان کے اپنوں نے ہی پکڑلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی گانوں کی نقل کے لئے مشہور بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے اب ایک اور گانا چوری کرلیا، مزے کی بات تو یہ ہے ان کی یہ چوری ان کے اپنوں نے ہی پکڑلی۔  

اس بار بھارتی گلوکار نے طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ چوری کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے طنز و تمسخر کے نشتروں کا نشانہ بن گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی (Mayur Jumani) نے ایک ویڈیو شیئر کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Mayur Jumani (@mayurjumani)

مایور جومانی طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کو جوبن نوٹیال کے گانے ’مست آنکھیں‘ کے ساتھ مکس کرکے پیش کیا جو سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی کنڑول نہ کرسکے۔

مزید پڑھیں: دس سال بعد عائزہ خان اورحمزہ علی عباسی پھر سے  ایک ساتھ

کئی صارفین کے مطابق جوبن نوٹیال کا کاپی کرنے میں کوئی ثانی نہیں، گانا تو گانا، انہوں نے طاہر شاہ کے لُکس بھی کاپی کرلئے۔

ایک اور صارف کے مطابق پاکستانی بےکار میں طاہر شاہ کو ہلکا لے رہے تھے جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ طاہر شاہ اب جوبن نوٹیال سے بڑے گلوکار بن گئے ہیں۔