ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت لوٹ لی گئی،6 افراد کی اجتماعی زیادتی

Mar 07, 2021 | 21:49:PM
ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت لوٹ لی گئی،6 افراد کی اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے شہر جہلم میں 6 افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھلوال کی رہائشی خاتون نے پولیس کوبتایاکہ کامران اور اس کے 5 ساتھیوں نے اپنے ڈیرے پر اسے جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔پولیس کاکہناہے کہ میڈیکل میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کامران اور اس کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا بعدازاں عدالت نے تمام ملزمان جیل بھیج دیا۔