عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون کو کراچی میں چھٹی کا اعلان

Jun 07, 2026 | 23:56:PM
 عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون کو کراچی میں چھٹی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شہر قائد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون کو شہر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

کے ایم سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 22 ذوالحج 1447 ہجری (8 جون 2026) کو شہر میں مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سٹی کونسل کراچی کی منظور کرہد قرارداد کے تحت ہونے والی تعطیل کے دوران کے ایم سی کے زیرانتظام تمام دفاتر بند رہیں گے تاہم ضروری اور ہنگامی نوعیت کی خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو معمول کے مطابق کام جاری رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے دی