لارڈز ٹیسٹ :نیتھن سمتھ کی 9 وکٹیں،کیویز کو انگلینڈ کے ہاتھوں 115 رنز سےمات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کیوی ٹیم کی جانب سے گلین فلپس 44 اور ڈیون کونوے 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، تاہم کوئی بھی کھلاڑی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔
انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا تھا، جہاں ہیری بروک 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز بھی انگلش بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 113 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کائل جیمیسن 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 5 وکٹیں حاصل کرکے اہم کردار ادا کیا۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 226 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا۔ ایمیلیو گے 57 رنز کے ساتھ انگلینڈ کے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع