عمران خان اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا نہ کر سکے

Jun 07, 2025 | 09:38:AM
عمران خان اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا نہ کر سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

 نمازعید مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی گئی تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کرسکے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نماز عید کے اوقات سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرما رہے تھے۔