لانگ مارچ مسترد، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ کی سروے رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز بھی لانگ مارچ پر تقسیم نظر آئے جبکہ 54 فیصد ووٹرز قبل از وقت انتخابات کے حامی ہیں۔
مجموعی طور پر 77 فیصد پاکستانی تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنوں کے کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی کے 44 فیصد ووٹرز اسمبلیوں میں جدوجہد جبکہ 48 فیصد لانگ مارچ کے حامی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 54 فیصد سے زائد شہری نئے انتخابات کرانے کے حامی ہیں جبکہ 35 فیصد سے زائد پاکستانی چاہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں۔
تحریک انصاف کے 86 فیصد ووٹرز قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے 57 فیصد، ن لیگ کے 31 فیصد ووٹرز کا بھی یہی خیال ہے۔ ن لیگ کے 63 اور پیپلز پارٹی کے 39 فیصد سپورٹرز اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، سیکیورٹی میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان کردیا
رپورٹ کے مطابق 24 مئی سے 3 جون تک ہونے والے سروے میں ملک بھر سے 2000 سے زائد افراد کی رائے شامل ہے۔