نوجوان ہماری امید اور مستقبل ہیں: سلیم حیدر خان

گورنر پنجاب سے طلبا و طالبات اور یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات، نوجوانوں پر اعتماد کا اظہار

Jul 07, 2026 | 10:57:AM
 نوجوان ہماری امید اور مستقبل ہیں: سلیم حیدر خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران نے ملاقات کی۔

 پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملک کی موجودہ صورتحال پر گورنر پنجاب سے تبادلہ خیال کیا جبکہ ان کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے رضاکارانہ طور پر حصہ ڈالنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان ہماری امید اور مستقبل ہیں، یونیورسٹیوں کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف آنا چاہیے، جبکہ نوجوانوں کا سیاست میں آنا اور ملک کی بہتری میں کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاست اچھی نیت سے کی جائے تو عبادت ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بطور محتسب پنجاب انہوں نے غریبوں کے حق میں میرٹ پر فیصلے کیے۔

 ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے طلبا و طالبات کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔

مزید پڑھیں:ہمیشہ جوان نظر آنے والی ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی