ابوظہبی کی کمپنی نے جنوبی افریقہ میں شیل کے فیول اسٹیشنز خرید لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کی ریٹیل یونٹ نے جنوبی افریقہ میں شیل پی ایل سی کے فیول اسٹیشنز خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے، اس ڈیل کی انٹرپرائز ویلیو تقریباً ایک ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق اس معاہدے کے بعد ادنوک ڈسٹری بیوشن کو جنوبی افریقہ میں پہلی بار کاروباری موجودگی حاصل ہو جائے گی، جو افریقہ کی سب سے بڑی معیشتوں میں شمار ہوتی ہے۔
ادنوک ڈسٹری بیوشن کے مطابق کمپنی جنوبی افریقہ میں شیل کے تقریباً 580 ریٹیل فیول اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھالے گی، اس کے علاوہ ہول سیل فیول، ایوی ایشن فیول اور لبریکنٹس کے کاروبار بھی اس معاہدے کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی سپلائی کو خطرہ!آبنائے ہرمز میں کمرشل جہاز پھر نشانہ بن گئے
ماہرین کے مطابق یہ خریداری ادنوک کی عالمی سطح پر توانائی کے کاروبار کو وسعت دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے کمپنی تیل و گیس کے روایتی کاروبار کے ساتھ ساتھ ریٹیل مارکیٹ میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔