شاہراہ قراقرم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تین روز کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شاہراہ قراقرم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تین روز کیلئے بند رہے گی۔بابوسر ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بحال رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر گلگت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک لیٹر میں ڈپٹی کمشنرز گلگت ، گیزر، نگر، ہنزہ اور گوپیز یاسین کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ شاہراہ قراقرم 13 محرم الحرام تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہراہ بابوسر ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بحال رہے گی۔ جاری کئے گئے لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہراہ قراقرم کی بندش امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:750روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی آئندہ ہفتے ہوگی