سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی اپنے عہدے سے مستعفی

Jul 07, 2025 | 19:40:PM
سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی اپنے عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھجوایا۔

سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا، ذرائع کے مطابق مستفعی ہونے والے سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے وکالت پریکٹس شروع کرنے کے لیے استعفیٰ دیا۔

محمد رمضان ڈھڈی نے بطور سول جج، گیارہ سال، چار ماہ اور سات دن کام کیا، سول جج نے استعفیٰ میں موقف اپنایا کہ سول جج کے عظیم منصب پر خدمات انجام دیں، یہ سفر میرے لیے پیشہ ورانہ، روحانی، اخلاقی اور سیکھنے سے بھرپور رہا۔ اب میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میں معزز ساتھیوں اور معزز سینئرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،  پیشہ ورانہ تربیت اور رہنمائی میں اہم کردار کرنے والے ساتھیوں اور سنئیرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں, استعفی کے متن کے مطابق میں معزز ہائی کورٹ کا بطور ادارہ بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے اعتماد اور باوقار ماحول فراہم کیا، جہاں میں قانون و انصاف کی خدمت کر سکا۔

یہ سال میرے لیے ایک مقدس امانت تھے، اللہ ہمیں دیانتداری، خلوص اور انسان دوستی کے ساتھ خدمت کی توفیق دے، آمین۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ