ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

Jul 07, 2022 | 22:02:PM
تحریک انصاف ، شمولیت
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ضمنی الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ 2018ءکے جنرل الیکشن میں بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے طیب راشد سندھو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا ۔پی ٹی آئی کے شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے کے دوران وہ سٹیج پر بھی موجود تھے۔طیب راشد سندھو نے 2018ءکے الیکشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز تم الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان کا کھلا چیلنج