دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ اور بیٹے کے ہمراہ تصویر جاری کر دی

Jul 07, 2022 | 12:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ اور بیٹے کے ہمراہ تصویر جاری کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ صوبائی اسمبلی دعا بھٹو کی جانب سے شوہر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔حلیم عادل شیخ کی رہائی کے بعد دعا بھٹو نے حلیم عادل اور بیٹے کامل حلیم شیخ کے ہمراہ تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔دعا بھٹو کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’جو میرے شوہر حلیم عادل شیخ کے ساتھ کھڑے رہے ہم آپ سب کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’خاص طور پر پی ٹی آئی ونگز سے تعلق رکھنے والوں، مخلص دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ‘۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ہوٹل سے 2 روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔