افسوسناک واقعہ :زمین کا قبضہ نہ دینے پر ایک شخص نےخود کو آگ لگا لی

Jul 07, 2021 | 10:10:AM
افسوسناک واقعہ :زمین کا قبضہ نہ دینے پر ایک شخص نےخود کو آگ لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں افسوس ناک واقعہ  اس وقت پیش آیا جب کالا گجر نے زمین کا قبضہ دینے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  زمین کا انتقال نہ دینے پر ریاض نامی شخص نے خود کو آگ لگا لی،متاثرہ شخص ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال میں دم تو گیا. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔واضح رہے حنیف عرف کالا گجر سے مرنے والے شخص کا زمین کا تنازعہ تھا،حنیف عرف کالا گجر نے 10 مرلہ زمین کا قبضہ نہیں دیا تھا۔

خیال رہے ریاض نامی شخص 10مرلہ زمین کی قیمت ادا کر چکا تھا اور اب زمین کا انتقال کرانے پر اصرار کر رہا تھا ،حنیف عرف کالا گجر پہلے تو ٹال مٹول کرتا رہا اور پھر انتقال دینے سے انکار کر دیا جس پر مشتعل ہو کر ریاض نامی شخص نے خود کو آ گ لگا لی۔

یہ بھی پڑھیں:    فزکس کے بعد ریاضی کا پرچہ بھی آئوٹ:نقل مافیا سرگرم