9 مئی کیسز کی سماعت کرنیوالے 2ججز کے تبادلےمنسوخ

عالیہ نیلم نے 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے دو ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

Jan 07, 2026 | 17:43:PM
9 مئی کیسز کی سماعت کرنیوالے 2ججز کے تبادلےمنسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے دو ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔

9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج ارشد جاوید کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے، ان کی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تعیناتی برقرار رہے گی۔

جج آصف بشیر بہاولنگر کے سیشن جج کا تبادلہ بھی منسوخ کردیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، دونوں ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :کل زمین کی گردش کا عالمی دن منایا جارہا ہے: ترجمان سپارکو