سلمان صدیق لاہور جمخانہ کلب الیکشن میں چیئرمین منتخب

Jan 07, 2024 | 01:00:AM
سلمان صدیق جمخانہ کلب الیکشن میں چیئرمین منتخب
کیپشن: سلمان صدیق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین اولکھ) سلمان صدیق جمخانہ کلب کے الیکشن میں چیئرمین منتخب ہوگئے۔ سلمان صدیق کو گیارہ ایک کی برتری سے چیئرمین منتخب کیا گیا۔

جمخانہ کلب الیکشن کے غیرحتمی نتائج سامنے آگئے۔ سلمان صدیق پینل کے گیارہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار خواجہ عمران زبیر بھی کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی جی پنجاب کیجانب سے دی گئی ہفتہ وار چھٹی ختم، اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے

جمخانہ کلب کے ہفتہ کے روز ہونے والے الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ڈاکٹر عبدالرزاق 1440 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ واجد عزیز خان 1531 ووٹ، میاں مصباح الرحمن 1481 ووٹ، سلمان صدیق 1471 ووٹ، سرمد عزیز ندیم 1443 ووٹ، پرویز بھنڈارا 1443 ووٹ، سمیرا 1383 ووٹ، وکی 1248 ووٹ، شوکت جاوید 1194 ووٹ، عمران نذیر 1192 ووٹ اور علی خان 963 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔