سرگودھا،حساس اداروں کی کارروائی،7 دہشتگرد گرفتار

Jan 07, 2021 | 17:54:PM
سرگودھا،حساس اداروں کی کارروائی،7 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب بڑی دہشتگردی کے واقعات سے بچ گیا، حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کر کے سرگودھا سے 7 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایک پڑوسی ملک میں تھا جو ان پکڑے جانے والے دہشت گردوں سے رابطہ میں تھا،ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔