لاہور میں پتنگ بازی کے دوران مختلف واقعات میں 5 افراد زخمی

Feb 07, 2026 | 23:07:PM
لاہور میں پتنگ بازی کے دوران مختلف واقعات میں 5 افراد زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور میں پتنگ لوٹنے اور پتنگ بازی کے مختلف واقعات کے دوران 5 افراد زخمی ہو گئے، سندر، اسلام نگر  کے علاقوں میں پتنگ لوٹنے والا شخص گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ قاسم علی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سبزہ زار، ایم بلاک کا رہائشی بچہ پتنگ بازی کے دوران گھر کی دوسری منزل سے گر گیا۔

 پولیس  کے مطابق 13 سالہ علی عبداللہ طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی  حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

ستوکتلہ، واپڈا ٹاؤن میں پتنگ بازی کے دوران بچہ سیڑھیوں سے گر گیا ،حادثے کے نتیجے میں 6 سالہ ریحان زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن، باگڑیاں میں پتنگ بازی کے دوران شہری گھر کی چھت سے گر گیا، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ عبد الباسط زخمی ہوا جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ہنجروال، منصورہ بازار میں پتنگ بازی کرتے ہوئے ایک شخص گھر کی چھت سے گر گیا، 30 سالہ سمیع سعید طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار