نیا سسٹم داخل،بلوچستان میں کل بارش اور ژالہ باری کا امکان

Feb 07, 2026 | 16:13:PM
نیا سسٹم داخل،بلوچستان میں کل بارش اور ژالہ باری کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت کوئٹہ میں کل بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش لانے والا نیا سسٹم اتوار کو صوبے میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے تحت خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی اور مستونگ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش جبکہ گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے پہاڑوں پر بھی کل رات ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
  9 سے 10 فروری کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی میں بارش متوقع ہے ,بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، جھنگ، نور پور تھل، گجرات،اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے  جبکہ حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، 8 سے 9 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے ، 9 سے 10 فروری کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔