وزیرآباد: حلقہ PP-35 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار الیکشن سے دستبردار

Feb 07, 2024 | 19:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیئر عالم) وزیرآباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقے PP-35 سے پاکستان تحریک اںصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری محمد یوسف نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

چوہدری محمد یوسف کا یہ بیان پولیس حراست کے بعد سامنے آیا، انہوں نے یہ بیان ایک ویڈیو کی صورت میں جاری کیا ہے جس میں وہ عام انتخابات 2024ء سے دستبردار ہونے کا اعلان کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے بیٹوں نے پی ٹی آئی کی کمپین شروع کر دی

خیال رہے کہ چوہدری محمد یوسف کئی روز سے پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دوران حراست ان پر شدید دباؤ ڈال کر یہ بیان لیا گیا ہے۔