’’چند روز مزید پارلیمنٹ لاجز میں رہنے دیں ‘‘، مستعفی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی سپیکر سے درخواست

Feb 07, 2023 | 21:38:PM
’’چند روز مزید پارلیمنٹ لاجز میں رہنے دیں ‘‘، مستعفی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی سپیکر سے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان اسمبلی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے درخواست کی گئی ہے کہ چند روز  مزید پارلیمنٹ لاجز میں رہنے دیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، استعفی منظور ہونے والے ممبران نے پارلیمنٹ لاجز میں چند روز مزید قیام کرنے کی گزارش  کی ہے۔

 پی ٹی ارکان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ لاجز میں ہمارہ سامان موجود ہے چند روز مزید فراہم کیے جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے سابق ممبران کی گزارش منظور کرلی  ہے ، راجہ پرویز اشرف نے سابق ممبران کو مزید 15دنوں کا وقت دے دیا ہے ، سپیکر نے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز  کو ہدایت جاری کردی ہے کہ سابق ممبران کو 15روز کی مزید مہلت دی جائے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل  پی ٹی آئی کے مستعفی 4 ارکان اسمبلی  کے پارلیمنٹ لاجز کے تالے توڑ کر  خالی کیا گیا تھا ، جس کے بعد اب پی ٹی آئی ارکان نے  سپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے ۔