پی ایس ایل 8 کاجنون سر چڑھنے کیلئے تیار،آفیشل نغمے کیلئے گلوکارو ں کے نام سامنے آ گئے

Feb 07, 2023 | 19:32:PM
پی ایس ایل 8 کاجنون سر چڑھنے کیلئے تیار،آفیشل نغمے کیلئے گلوکارو ں کے نام سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ ملتان میں سجنے کو تیار ہے ،  پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل نغمے کیلئے گلوکاروں کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا میلہ 13 فروری سے شروع ہورہا ہے جو کہ 19 مارچ کو لاہور میں اختتام پذیر ہو گا ، جس کے آفیشل نغمے کیلئے گلوکار عاصم اظہر,   فارس شفیع اور  شائے گل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب بھی تینوں گلوکار اپنی آواز سے شائقین پر سحر طاری کرینگے،  نغمہ جلد جاری کیا جائے گا اس سے قبل  گلوکاروں کی ٹیم میں علی سیٹھی کا نام بھی شامل تھا لیکن نجم سیٹھی کے  چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے بعد انہیں گروپ سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔