قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات،ایم کیو ایم کی تیاریاں تیز

Feb 07, 2023 | 18:54:PM
 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات،ایم کیو ایم کی تیاریاں تیز
کیپشن: ایم کیو ایم لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں ,ایم کیو ایم نے  50 سے زائد امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ 

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم نے 2018 میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دینے پر غور کیا،رابطہ کمیٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کو دو حلقوں سے الیکشن لڑوانے کی تجویز دی گئی۔

ایم کیو ایم نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی،وسیم اختر ،خوش بخت شجاعت ،ریحان ہاشمی ایم کیو ایم امیدواروں میں شامل ہیں۔ 
شیخ صلاح الدین ،عبدالوسیم ،شبیر قائم خانی ،حسان صابر ،افتخار عالم ،عبدالحفیظ،ارشد وہرہ،افتخار عالم  بھی فہرست شامل ہیں ،آفاق جمال اور جمال احمد بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔