اغواء برائے تاوان اور بھتہ وصولی میں ملوث گینگ وار کا کارندہ گرفتار

Feb 07, 2023 | 10:25:AM
اغواء برائے تاوان اور بھتہ وصولی میں ملوث گینگ وار کا کارندہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس) ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑیپور سے اغوا برائے تاوان اور بھتہ وصولی میں ملوث لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نادر ولد جان محمد کاروباری شخصیات کے اغواء و بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔
فدا حسین جانوری نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے آج نجی کولڈ ڈرنک کمپنی کے سیلزمین کو اغواء کرکے بھتہ وصول کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ماڑیپور غلام حسین کورائی نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ماڑیپور سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: خیرپور، انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 10 ہزار روپے رقم، موٹرسائیکل اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم نے 22 جنوری 2022ء کو ایک نجی آئسکریم کمپنی کے سیلز مین سے بھی بھتہ وصول کیا تھا جسکا مقدمہ 23/22 بجرم دفعہ 385/387 ت پ درج ہوا تھا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جوکہ ماضی میں سنگین جرائم میں ملوث رہ چکا ہے۔