پلازاپر قبضہ واگزار کروانے پر فنکاروں کا سی سی پی او سے اظہار تشکر

Feb 07, 2021 | 23:21:PM
 پلازاپر قبضہ واگزار کروانے پر فنکاروں کا سی سی پی او سے اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار طارق ٹیڈی نے لاہور میں پلازا پر قبضہ واگزار کروانے پر پولیس سے اظہارِ تشکرکیا ، ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔
 حمیرا ارشد نے کہا فوری انصاف ملنے پر لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔ جب کہ اداکار طارق ٹیڈی نے کہا وعدے کے مطابق لاہور پولیس نے دو دن میں ہمیں انصاف دلایا۔ پلازے پر قبضہ چھڑوانے پر فنکار برادری لاہور پولیس کی بے حد مشکور ہے۔

تر جمان لاہور پو لیس کا کہنا ہے کہ قابضین نے عرصہ دراز سے اسکیم موڑ پر پلازا پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ سخی سرورنے  قبضہ واگزار کروانے کے لیے سی سی پی او سے درخواست کی جس پر غلام محمود ڈوگر نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا ہے۔