بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاآغاز، انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کاشیڈول جاری

Feb 07, 2021 | 20:21:PM
بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاآغاز، انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کاشیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کےلئے گروپس رجسٹریشن کروا سکیں گے،انتخابی گروپوں کے سربراہ رجسٹریشن کیلئے رواں ماہ فارم جمع کروا سکیں گے، الیکٹوریل گروپس 16 فروری سے یکم مارچ تک فارم جمع کروا سکیں گے، الیکٹرول کالج کے اندراج کے خلاف درخواستیں 21 فروری تک سنی جائیں گی 10 اپریل کو الیکٹرول کالج گروپس کے فائنل ناموں کی اشاعت کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔