لاہور:نامعلوم افراد کی عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

Feb 07, 2021 | 14:37:PM
لاہور:نامعلوم افراد کی عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے لاہور میں واقع گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ۔

عابد باکسر کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں میرے گھر پر فائرنگ کی گئی ۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا  تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔سابق پولیس انسپکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے دھمکیاں مل رہی تھیں جبکہ  فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ۔