’ ارطغرل غازی کے روحانی پیغامات‘ امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

Feb 07, 2021 | 09:25:AM
’ ارطغرل غازی کے روحانی پیغامات‘ امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 60 سالہ امریکی خاتون نے ترکی کے ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی ‘سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوگئیں ۔ ڈرامہ سیریل کے روحانی پیغامات نے خاتون پر اس قدر اثر کیا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔ اس خاتون نے ڈرامہ میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر متاثر ہوئی ۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق امریکی ریاست وسکنسن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا ہے۔ ڈرامہ کے کردار دُرگُت اور سلجان خاتون کو بھی انہوں نے پسند کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات نے زندگی کے بارے میں ان کی سونچ کا رخ تبدیل کردیا ۔نومسلم امریکی خاتون خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے دلچسپی ہے جسکی وجہ سے ان کی توجہ ترکی کے ڈرامہ کی طرف گئی ۔ مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اسکا مطالعہ کرنے کا موقع ملا ۔ میں نے قرآن مجید انگریزی میں کئی بار پڑھا اور میں اب پہلی فرصت میں ترکی جاکر وہاں رہنا چاہتی ہوں۔

نومسلم خاتون نے کہا کہ مجھے مسرت ہورہی ہے کہ میں نے دین اسلام کو تسلیم کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لے آئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس پر سرچ کے دوران انہوں نے ایک دن ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھنا شروع کیا تھا جسے وہ اب تک چار مرتبہ دیکھ چکی ہیں اور اب پانچویں بار دیکھ رہی ہیں ۔ ڈرامہ دیکھنے کے بعد وہ مقامی مسجد بھی گئیں، خدیجہ امریکہ میں مسلمانوں کے حسن سلوک دیکھ کر بھی میں بے حد متاثر ہوئی ۔