وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6کرنے کااعلان
کیپشن: علیم خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 4 سے بڑھا کر 6 کرنے کااعلان کردیا۔فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی۔
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی،ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔
وزیرمواصلات نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ایم پی اے کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار، افسوسناک خبر آ گئی