وزیراعظم کی ڈاکٹر راغب نعیمی کو دوسری بار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر ہونے پر مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر راغب نعیمی ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مذہبی و سماجی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار اور خدمات کو سراہا،ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاکہ ادارہ مستقبل میں بھی رہنمائی کا موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوسری بار چیئرمین مقرر ہونے مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات پر فیملی کو کتنی پنشن ملے گی؟بڑافیصلہ