10 برس کے پاکستانی نابینا بچے نے انڈونیشیا میں قرأت کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شہر قائد سے تعلق رکھنے والے ایک 10 برس کے پاکستانی نابینا بچے محمد ابوبکر نے انڈونیشیا میں قرأت کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ’تحفیظ و قرأت‘ کے بین الاقوامی مقابلے میں حافظ ابوبکر نے بھی شرکت کی اور میدان مار لیا۔
ابو بکر کے والد کراچی کی ایک مسجد میں خادم ہیں، ابوبکر نے اسلامی ممالک کے طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی، وہ کراچی کے مدرسہ دار الاصلاح للتحفیظ والتجوید کا طالب علم ہے۔
طالب علم ابوبکر کے استاد اور مدرسہ کے مہتمم قاری اصلاح اللہ صادق نے اس کام یابی پر پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوفناک زلزلہ سے زمین لرز اٹھی