قمر الزمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین مقرر

Dec 07, 2025 | 00:17:AM
قمر الزمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کر دی ہے۔

اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے قمرالزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔ چیئرمین کو ایم پی ون اسکیل کے مساوی ماہانہ تنخواہ و مراعات دی جائیں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری فوری طور پر نافذُالعمل ہو گی اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: