چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی

Dec 07, 2023 | 20:58:PM
چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی
کیپشن: چوہدری پرویز الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہونے کے بعد انھیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

جیل ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد صدر پی ٹی آئی کو جیل اسپتال سے دوبارہ بیرک منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز الہیٰ کے خون کے نمونے لیے گئے اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔