پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں نے اپنے اپنے 8 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

Dec 07, 2023 | 20:41:PM
پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں نے اپنے اپنے 8 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں نے ٹریڈنگ کے بعد ریٹین کیے جانے والے اپنے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کے ناموں کا علان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں شاداب خان، نسیم شاہ، ڈائمنڈ کیٹگری میں اعظم خان، عماد وسیم، گولڈ کیٹگری میں فہیم اشرف، الیکس ہیلز، کولن منرو، سلور کیٹگری میں رومان رئیس کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے پلاٹینم کیٹگری میں کسی کھلاڑی کو رٹین نہیں کیا جبکہ ڈائمنڈ جیمز ونس، حسن علی، گولڈ میں شان مسعود، شعیب ملک، تبریز شمسی، سلور میں میر حمزہ، محمد اخلاق اور ایمرجنگ کیٹگری میں محمد عرفان خان کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو رٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں پلاٹینم کیٹگری میں محمد رضوان، افتخار احمد، ڈائمنڈ میں خوشدل شاہ، اسامہ میر، گولڈ کیٹگری میں عباس آفریدی، سلور کیٹگری میں احسان اللہ اور ایمرجنگ میں فیصل اکرم شامل ہیں۔

لاہور قلندرز نے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں پلاٹینم کیٹگری کے شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ کیٹگری میں حارث روف، ڈیوڈ ویزے، گولڈ میں سکندر رضا، عبداللہ شفیق، زمان خان، سلور کیٹگری میں مرزا طاہر بیگ اور راشد خان شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے پلاٹینم میں بابراعظم، رومان پوول، ڈائمنڈ میں صائم ایوب، ٹام کوہلر، گولڈ میں محمد حارث، عامر جمال، سلور میں خرم شہزاد، ایمرجنگ میں حسیب اللہ خان کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری سے ریلی روسووو، ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر، جیسن روئے، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔