تعلیمی اداروں کے بعد دفاتر میں بھی چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور میں سکولوں کے بعد سموگ کے باعث نجی دفاتر بھی ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کے باعث لاہور کے نجی دفاتر بھی جمعے اور ہفتے کو بند رکھے جائیں، نجی دفاتر کی دو روزہ بندش7 دسمبر سے 15جنوری کے دوران ہو گی، نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کر سکے گا۔
اس سے قبل لاہور میں سموگ کے باعث سکولوں کی ہفتے میں 3دن چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، چھٹیوں کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور اور دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا،وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔