آرمی چیف کا دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری, فاتحہ خوانی

Dec 07, 2022 | 18:22:PM
آرمی چیف,دورہ ,کراچی، مزار قائد ,حاضری, فاتحہ خوانی
کیپشن: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کا کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا، آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے ملک میں حالیہ غیر معمولی سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔