معروف نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

Dec 07, 2022 | 13:42:PM
معروف نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
کیپشن: جنید جمشید (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے لیکن انکی یادیں اور آواز آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے، جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا، اس حادثے میں ہم سے بچھڑنے والے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔

انہوں نے اپنے میوزک کریئر کا آغاز بینڈ وائٹل سائنز سے کیا، پہلے البم کی ریلیز نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

گیت ’دل دل پاکستان‘ نے ریکارڈ قائم کیا۔ 1999ء میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت اُس دور کے سپر ہٹس میں شامل رہے۔

انہوں نے گلوکاری کے کیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی، جو بہت ہی کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔

2002ء میں اپنی چوتھی اور آخری البم کے بعد جنید جمشید کا رحجان اسلامی تعیلمات کی جانب بڑھنے لگا اور ماضی کے پاپ اسٹار ایک نعت خواں کے طور پر ابھرتے نظر آئے۔

2007ء میں جنید جمشید کو 500 بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا گیا، 2014ء میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔

جنید جمشید کی خوبصورت نعتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔