وزارت خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Dec 07, 2022 | 12:26:PM
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ معاشی محاذ پر پریشانی ضرور ہے تاہم ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، آئی ایم ایف سے آئن لائن مذاکرات جاری ہیں، امید ہے نئی قسط جلد مل جائے گی
کیپشن: وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ معاشی محاذ پر پریشانی ضرور ہے تاہم ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، آئی ایم ایف سے آئن لائن مذاکرات جاری ہیں، امید ہے نئی قسط جلد مل جائے گی۔

خزانہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پروگرام ہر صورت مکمل کریں گے، روس سے تیل خریداری کے لئے بات چیت جاری ہے، حکومت نے افواہوں کے باوجود ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ کی تین دن قبل ادائیگی کر کے ثابت کر دیا کہ ملک ہرگز ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر ٹاسک پورا کرنے کے لئے 16 ارب ڈالر درکار، عالمی اور ایشائی بینک سمیت عالمی اداروں سے بات چیت جاری ہے، ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، قرضے بروقت واپس کریں گے، سیلاب اور سیاسی مشکلات کے باوجود حکومت آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ہر صورت میں مکمل کرے گی، ہمیں اقتدار ملا تو پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرات لاحق تھے، مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفاٹ سے بچالیا۔