فٹبال ورلڈ کپ: مراکش کی یادگار فتح پر وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

Dec 07, 2022 | 11:15:AM
فٹبال ورلڈ کپ: مراکش کی یادگار فتح پر وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے دی۔

مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: 14 برس میں پہلی بار رونالڈو فرسٹ الیون میں شامل نہیں تھے

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کرایا گیا۔ مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مراکش کی اس جیت پر وزیراعظم شہباز شریف بھی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے لکھا  کہ مراکش نے کھیل کا بہترین اختتام کیا۔