14 برس میں پہلی بار رونالڈو فرسٹ الیون میں شامل نہیں تھے

Dec 07, 2022 | 11:02:AM
سوئٹزرلینڈ بمقابلہ پرتگال ناک آؤٹ میچ: 14 برس میں پہلی بار رونالڈو فرسٹ الیون میں شامل نہیں تھے
کیپشن: آخری گروپ میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا جس پر پرتگال ٹیم کے منیجر نے رونالڈو کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف پری کواٹر فائنل میں ٹیم کی فرسٹ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

31 میچوں اور 14 برس بعد پہلا موقع ہے کہ رونالڈو اہم ٹورنامنٹ میں پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے جنوبی کوریا کے خلاف ٹیم کے آخری گروپ میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا جس پر پرتگال ٹیم کے منیجر نے رونالڈو کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:  پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکش کی ٹیم میدان میں سجدہ ریز

میچ کے بعد رونالڈو نے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی انہیں جلدی سے نکلنے کا کہہ رہا تھا جس پر انہوں نے صرف جواب دیا اور چپ رہنے کو کہا تھا۔