سچن ٹنڈولکر  کی بیٹی سارہ نے ماڈلنگ شروع کر دی،ویڈیو نے دھوم مچا دی

Dec 07, 2021 | 21:46:PM
سچن ٹنڈولکر،  بیٹی، سارہ ، ماڈلنگ ،شروع
کیپشن: سچن ٹنڈولکر اور انکی بیٹی سارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر   کی بیٹی سارہ  ٹنڈولکر  رے اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اسائنمنٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سارہ  ٹنڈولکر  ہمیشہ سے ہی اپنے فیشن سینس کو لے کر مداحوں کو لبھانے میں پوری طرح کامیاب رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جو مداحوں کو بھی خوب پسند آتی ہیں۔ اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد مداح ان کے اس نئے رنگ کو بھی زبردست پسند کر رہے ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ساری ٹنڈولکر  ے حال ہی میں ایک مقبول کلودنگ برانڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس کلودنگ برانڈ کے پرموشن کے لئے انہوں نے اداکارہ بنیتا سندھو اور تانیہ شراف کے ساتھ ماڈلنگ کی شروعات کی۔ پرموشنل ویڈیو میں یہ تینوں ایک ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر   گزشتہ کچھ وقت سے اپنے جم ویڈیو بھی پوسٹ کر رہی تھیں۔ ایسے میں لگ رہا ہے کہ اپنے ماڈلنگ کیریئر کے لئے پوری طرح سے تیار ہو رہی ہیں۔ سارہ ٹندولکر ایک اسٹنر ہیں اور ہم سبھی اس سے متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکیوں کے لباس میں لڑکوں کا غیراخلاقی  ڈانس۔۔۔ویڈیو وائرل۔۔کالج سیل

سارہ  ٹنڈولکر  اب ماڈلنگ کے علاقے میں اپنی انٹری کرلی ہے اور ان کے مداح کافی پرجوش ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر  ے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے پہلے اشتہار کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے اور اس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ سارہ ٹندولکر انسٹا گرام پر کافی سرگرم ہیں اور ان کے 1.5 ملین فالورز ہیں۔سارہ  ٹنڈولکر  انسٹا گرام پر کبھی روایتی تو کبھی ماڈرن سٹائل میں اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور مداح بھی انہیں خوب پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ  ٹنڈولکر  اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول سےمکمل  کی اور یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویٹ ہیں۔ وہیں بنیتا سندھو ایک اداکارہ ہیں، جو بالی ووڈ میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے ورون دھون کے ساتھ 2018 کی فلم ‘اکتوبر‘ سے اپنی شروعات کی۔ بنیتا نے تامل فلم آدتیہ ورما اور امریکی سائنس فکشن سیریز پنڈورا  میں بھی اداکاری کی ہے۔ انہیں آخری بار وکی کوشل کی سردار ادھم میں دیکھا گیا تھا۔ تانیہ شراف صنعت کار جے دیو شراف اور رومیلا شراف کی بیٹی ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں ’تڑپ‘ سٹار اہان شیٹھی کے ساتھ رشتے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔۔ ریفرنڈم نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔۔بھارت کی تمام کوششیں ناکام