لڑکیوں کے لباس میں لڑکوں کا غیراخلاقی  ڈانس۔۔۔ویڈیو وائرل۔۔کالج سیل

Dec 07, 2021 | 21:17:PM
تقریب میں ڈانس
کیپشن: تقریب میں ڈانس کرتے لڑکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حاصل پورکے نجی کالج کی تقریب میں  لڑکوں کی لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولڑکوں کو لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کالج کے کچھ لڑکے رقص کرنیوالے لڑکوں پر نوٹ بھی نچھاور کرتے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اسے غیر اخلاقی رقص کہ رہے ہیں۔نجی کالج کی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کالج کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی تھی۔ڈائریکٹر کالجر نے کہا کہ  ویڈیوکا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پایاگیاتوسخت کارروائی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور اور سکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی ۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعہ  کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔جبکہ تعلیمی ادارے کو سیل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کالج میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں۔

ڈائریکٹر کالجر نے کہا کہ  ویڈیوکا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پایاگیاتوسخت کارروائی کریں گے۔جبکہ وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نمرہ خان کی دلکش ادائیں ۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل