حزب اختلاف کے اراکین کی ہنگامہ آرائی,ایوان بالا کی کارروائی  ملتوی

Dec 07, 2021 | 21:11:PM
 بھارت، ایوان بالا،راجیہ سبھا
کیپشن:  بھارت کی ایوان بالاراجیہ سبھا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حزب اختلاف کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ۔چیئرمین نے ایوان کی کارروائی  ملتوی کر دی۔

ایرانی ویب رپورٹ میں بھارت  کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان بالاراجیہ سبھا کی کارروائی منگل کو دوبار ملتوی ہوئی۔ ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ضابطہ266 کے تحت دیئے گئے نوٹس کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔اس کے بعد راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے کھڑے ہوئے اور انھوں نے کچھ کہنا چاہا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اپنی نشستوں سے اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا جس سے شور مزید بڑھ گیا، جس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق ایوان زیریں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے اراکین کی ہنگامہ آرائیوں کے باعث منگل کو کارروائی معمول کے مطابق نہ چل سکی۔
واضح  رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان گزشتہ کئی دنوں سے اپنے بارہ ارکان کی معطلی منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کومستقل کرنے کی منظوری