سٹال لگایا ہے تو پیسے دو۔۔ انکار پر خاتون کو آگ لگا دی

Dec 07, 2021 | 16:10:PM
با اثر افراد نے خاتون کو آگ لگا دی،فائل فوٹو
کیپشن: با اثر افراد نے خاتون کو آگ لگا دی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا میں منگل بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر با اثر افراد نے خاتون کو آگ لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ سرگودھا کے منگل بازار میں پیش آیا جہاں ملزمان نے منگل بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے خاتون سے اسٹال لگانے پر زبردستی پیسے مانگے جس سے انکار پر ملزمان نے آگ لگائی، خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ منگل بازار میں سٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔۔ ویڈیو منظرعام پر