کر کٹ کے ساتھ سرفراز احمد کی شعر و شاعری کی بھی واہ واہ ہونے لگی

Dec 07, 2021 | 12:20:PM
سرفراز ،شاعری،قومی کرکٹ ٹیم
کیپشن: سرفراز احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)  قومی ٹیم میں سرفراز احمد کی شعر و شاعری کی خوب واہ واہ ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی، ا س تصویر کے ساتھ سرفراز احمد نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا جو کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب پسند آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگزکو بڑا جھٹکا دے دیا

 شعر یہ ہے ’ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم،  کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم 

سرفراز احمد کی اس شاعری کی تعریف میں حسن علی، رانا فہیم اشرف اور محمد رضوان خان سر فہرست ہیں۔اِن کھلاڑیوں کی جانب سے سرفراز احمد کی اس انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد کے انتخاب کی تعریف کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر