پی ایس ایل 7میں  کرس گیل،ٹیمل ملز، تبریز شمسی سمیت کونسے اہم غیر ملکی کھلاڑی شامل؟ جانیے

Dec 07, 2021 | 09:36:AM
پی ایس ایل سیون،غیرملکی کھلاڑی،ڈرافؒٹ
کیپشن: پی ایس ایل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہوگا، ایونٹ کے 34 میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔ایکشن سے قبل پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستانی پلیئرز کے علاوہ 443 غیر ملکی پلیئرز بھی مختلف ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔ساتویں ایڈیشن کے لیے دنیا بھر سے 443 کرکٹرزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں میں کرس گیل،ٹیمل ملز، تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، ایلیکس ہیلز، جیسن روئے، جیمز فولکنر، رائلی روسو، تیھسارا پریرا، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ویلے، مرچنٹ ڈی لینج، اسورو اڈانا، جیمز وینس، سندیپ لمیچانے، تھیسارا پریرا اور بین کٹنگ سمیت ٹاپ پلیئرز  ایونٹ میں شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگزکو بڑا جھٹکا دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق 19 کھلاڑیوں نے خود کو پلاٹینم کیٹیگری کے لیے رجسٹرڈ کروایا ہے۔ پلاٹینم میں شامل تبریز شمسی صرف ایک ہفتے کے لیے دستیاب ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کرس گیل آغاز سے 13 فروری تک دستیاب ہوں گے، جیسن رائے یکم فروری سے آخر تک جبکہ راشد خان اور ٹیمل ملز پی ایس ایل کے دوسرے روز سے ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔پلاٹینم کیٹیگری میں شامل دیگر پلیئرز ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، رائلی روسو، تیھسارا پریرا، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ویلے، مرچنٹ ڈی لینج، اسورو اڈانا، جیمز وینس، سندیپ لمیچانے اور تھیسارا پریرا پورے پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں ایلکس ہیلز، بین کٹنگ، ڈیوڈ ویسا، ڈین لاؤرنس، جیمز فوکنر، لوئس گریگوری، بین ڈنک، فیبین ایلن، حضرت اللّٰہ زازائی، فل سالٹ، لیوک رائٹ، ثاقب محمود، رحمان اللّٰہ گرباز، سمت پٹیل، جونسن چارلس، محمود اللّٰہ اور عفیف حسین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر