محسن نقوی کاسیف سٹی توسیعی منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک

Aug 07, 2026 | 11:54:AM
 محسن نقوی کاسیف سٹی توسیعی منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔جہاں محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیف سٹی توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی توسیعی منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔

 سیف سٹی توسیعی منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل، نئے کیمروں کی تنصیب،85 فیصد کیمرے لگ گئے، 415 کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھا دی گئی۔

 ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سکیورٹی پر 80 فیصد کام مکمل کرلیاگیا۔ وزیر داخلہ نے سیف سٹی بل کو حتمی شکل دے کر جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:ہائی الرٹ جاری !سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا عزم اسلام آباد سیف سٹی کو جدید، سمارٹ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر عالمی معیار کا ادارہ بنانا ہے ۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی نظام شہریوں کے تحفظ، مؤثر نگرانی اور فوری رسپانس کو یقینی بنائے گا۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید فیوژن سینٹر کر تین ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ  سیف سٹی بل کو حتمی شکل دے کر جلد از جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ 

سیف سٹی کی توسیع پر جاری پیش رفت سے متعلق  بھی وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، سیف سٹی کے اعلی حکام اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔