جھنگ ؛صفائی کےدوران گٹر میں گر کر 2ملازمین جان کی بازی ہارگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمداویس)جھنگ میں صفائی کےدوران گٹر میں گر کرواسا کے نجی ٹھیکیداروں کے 2ملازمین جان کی بازی ہارگئے۔
واقعہ جھنگ میں صفائی کے دوران اس وقت پیش آیاجب واساکی نجی کمپنی کے ملازمین گٹروں کی صفائی کررہے تھے۔
ریسکیو 1122 نے صدر تانگہ اڈا کے قریب مین ہول سے دونوں ملازمین کی لاشیں نکال لیں، جاں بحق افراد میں لاہور کارہائشی 24 سالہ کاشف علی اوراوکاڑہ کارہائشی 26 سالہ عابد علی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں کمی مسترد،شہریوں نےمزیدسستاکرنے کامطالبہ کردیا
ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔