پنجاب حکومت کی مہربانیاں۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو سرکاری گھر الاٹ کرنے کیلئے پالیسی تبدیل 

Aug 07, 2025 | 18:49:PM
 پنجاب حکومت کی مہربانیاں۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو سرکاری گھر الاٹ کرنے کیلئے پالیسی تبدیل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور پر خصوصی شفقت، محمد فیصل کامران کو جی او ار ون میں سرکاری گھر الاٹ کرنے کے لیے حکومت نے  اپنی پالیسی ہی تبدیل کر دی.پنجاب حکومت نے ایک غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، محمد فیصل (PSP) کو لاہور کے پوش علاقے گارڈن آف ریذیڈنس یعنی جی او آر ون  میں سرکاری گھر  الاٹ کرنے کے لئے  پنجاب ریزیڈنس الاٹمنٹ پالیسی 2024 میں  نرمی کی خصوصی منظوری دے دی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران بغیر کسی الاٹمنٹ کے GOR-I کے ہاؤس نمبر 9، گولف روڈ میں مقیم ہیں۔ اور  ان کی جانب سے مستقل الاٹمنٹ کے لیے پنجاب حکومت اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل سے  باقاعدہ درخواست دی گئی، جس پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ  نے واضح مؤقف اپنایا کہ محمد فیصل پالیسی کے تحت کی جی او آر  ون میں سرکاری گھر لینے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ اور دستاویزات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ریزیڈنس پالیسی 2024 کی شق 3.1(c) کے مطابق صرف وہ افسران گھر کے اہل ہوتے ہیں جو S&GAD کی کیڈر اسٹرینتھ پر ہوں۔ جبکہ محمد فیصل پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں، اور یوں نہ صرف وہ پالیسی کے تحت سرکاری گھر لینے کے کیے نااہل ہیں، بلکہ انہیں وزیر اعلی پنجاب کے  10 فیصد ہارڈشپ کوٹہ میں بھی شامل نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن انہی دستاویزات کے مطابق جب محکمہ سروسز اینڈ جنرل نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد فیصل کو گھر قانونی طور پر گھر الاٹ کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے برعکس ہے اور اس کے لیے حکومت کو پالیسی میں نرمی لانا ہوگی ۔دستاویزات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب احمد رضا سرور نے کہا کہ محمد فیصل حکومت کی پالیسی کے مطابق جی او آر میں گھر لینے کے لیے اہل نہیں ہیں ۔ لیکن پھر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد زمان اسی دستاویزات میں لکھتے ہیں چونکہ محمد فیصل پالیسی کے مطابق گھر کے لیے اہل نہیں ہیں تو لہذا  پنجاب کابینہ اس پالیسی میں نرمی کرنے کی منظوری دے تو محمد فیصل کو جی او آر ون میں سرکاری گھر الاٹ ہوسکتا ہے ۔جس پر وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے لکھا کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد فیصل کو12گالف لین کا سرکاری گھر الاٹ کردیا جائے ۔ جبکہ وہاں پہلے سے رہائش پذیر گریڈ 20 کے پاس کے آفیسر ظہیر حسین سے گھر خالی کرایا جائے اور انہیں وہاں الاٹمنٹ دی  جائے جہاں ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد فیصل بغیر الاٹمنٹ کے رہائش پذیر ہیں۔ اس کے بعد محکمہ سروسز کو ہدایات دی گئیں کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے لیے گھر الاٹ ہونا ہے تو لہذا دوبارہ سمری بنائے جائے جس پر  ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق لکھتے ہیں کہ ایوان وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلی فون پر ملنے والی ہدایات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو گھر الاٹ کرنے کے سمری اب دوبارہ بھیجی جاتی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور   محمد فیصل کے لیے جی او آر ون میں اب ہاؤس نمبر 12، گولف لین مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اس کے بعد ایک اور دلچسپ مرحلہ شروع ہوتا ہے کہ جو گھر محمد فیصل کو الاٹ کیا جاتا ہے وہ  گھر  اس وقت گریڈ22 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ سے ظہیر حسن  کو الاٹ ہے، مگر ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس گھر کو خالی کردیں۔اسی دستاویز میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ’ہاؤس نمبر 5، پٹیالا ہاؤس‘ کو باقاعدہ طور پر اب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی سرکاری رہائش قرار دیا جائے حالانکہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے لیے منظور شدہ گھر ہاؤس نمبر 5ہے مگر وہاں سابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس کے ظالمانہ جرمانے،موٹرسائیکل سوار رل گئے