بچوں کے دانت ٹیڑھے اور کمزور ہونے سے بچانے کا آسان حل جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )ماہر امراضِ دندان پروفیسر ڈاکٹر عمران ضیا نے بچوں کے دانت ٹیڑھے اور کمزورہونے سے بچانے کا آسان حل بتادیا۔
بچوں کو مضبوط دانتوں کیلئے گنا چھیلنا ، بُھنے چنے چبانا ، کچی سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں ، اور جنک فُوڈ سے دور رکھیں ،ورنہ بچوں کے دانت ٹیڑھے اور کمزور ہوں گے۔
24نیوز کے پروگرم ’’مارننگ وِد فضا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےماہر امراضِ دندان پروفیسر ڈاکٹر عمران ضیا کا کہنا تھا کہ بچوں کے دانتوں کیلئے ٹیدنگ ڈراپس یا جیل سے بچے کے مسوڑھے سُن ہو جاتے ہیں اور وہ درد محسوس نہیں کرتا ، جبکہ چیونگ ٹوائز سے بچے کا معدہ خراب ہو سکتا ہے یا اسکو ڈائریا ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بخار 100 ڈگری سے زیادہ ہو تو اُسے فوراً ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا چاہئے ،کچھ ہومیو پیتھک ڈراپس میں یا مسوڑھے سن کرنے والی یا ہومیوپیتھک ڈراپس مضر ہو سکتے ہیں اس میں اٹروپا بیلاڈونا ہو تو بچے کو سانس کا مسئلہ ہو سکتا ہے یا جھٹکے لگ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عمران ضیا کا مزیدکہنا تھا کہ 2برس کی عمر میں بچے کو انگلی سے دانت صاف کرانا بہتر ہے، ٹوتھ پیسٹ میں موجود فلورائیڈ بچے کے معدے کو متاثر کر سکتا ہے ، انہوں نے سلیکون برش کا مشورہ دیا ، ٹھڑھے دانتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بریسز لگانے میں کئی پیچیدگیاں ہیں تاہم اب سلیکون الائنز اس کا متبادل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کل سے شروع، انعقاد 5 اکتوبر کو ہوگا